سینیٹ الیکشن ، سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے عروج پر ، ٹیلیفون بجنے لگے

سینیٹ الیکشن ، سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے عروج پر ، ٹیلیفون بجنے لگے
سینیٹ الیکشن ، سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے عروج پر ، ٹیلیفون بجنے لگے

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں جاری سینیٹ الیکشن کی گرما گرمی کے باعث سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے رابطے بھی عروج پر ہیں۔اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جبکہ آصف زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والے رابطے میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ دونوں نے ملکی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی ہے۔

کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کر کے نیا پاکستان بنائیں گے : شاہ محمود قریشی

واضح رہے اس سے قبل آصف زرداری اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جبکہ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی جس کے بعد مولانا فضل الرحمان اور آفتاب شیر پاﺅ کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے۔یاد رہے ملک میں سینیٹ الیکشن 5 مارچ کو ہو گا جس سے قبل سیاسی جماعتوں میں رابطے عروج پر ہیں اور اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف اتحاد بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -