صوبائی صدر پارٹی رکنیت ختم کر چکے ہیں ، اب شو کاز نوٹس ملنا سمجھ سے بالا تر ہے : جاوید نسیم
پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبر پختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن جاوید نسیم نے پارٹی کی جانب سے شو کاز نوٹس جاری ہونے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر اعظم سواتی ان کی پارٹی رکنیت ختم کر چکے ہیں جبکہ رکنیت ختم ہونے کے بعد پارٹی کی جانب سے شو کا نوٹس جاری ہونا ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پارٹی رکنیت ختم ہونے کے بعد اسمبلی کے عام رکن ہیں اور ان کا تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جاوید نسیم نے واضح کیا کہ وہ اسمبلی کے عام رکن ہیں جبکہ یہاں سے ان کی رکنیت کوئی ختم نہیں کر سکتا تاہم وہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دے کر پارٹی پر احسان کریں گے۔
سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام ، تحریک انصاف نے ایم پی اے کو شو کاز نوٹس بھجوا دیا