یاسر شاہ کو اسسٹنٹ کوچ کے کہنے پر آج کے میچ میں شامل نہیں کیا : مصباح الحق
برسبین ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف میچ میں لیگ سپنر یاسر شاہ کو اسسٹنٹ کوچ گرانٹ فلاور کے کہنے پر ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن گرانٹ فلاور کی جانب سے اس فیصلے کی مخالفت کی گئی جبکہ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ گرانٹ فلاور کافی عرصہ زمبابوے کی ٹیم کے ساتھ رہے ہیں جبکہ وہ زمبابوے کے حوالے سے یہ بات جانتے ہیں کہ یہ ٹیم سپنرز کے خلاف بہتر انداز میں کھیلتی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ شاید یاسر شاہ کو نہ کھلانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے کیونکہ آج شاہد خان آفریدی بھی اس ٹیم کے خلاف بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔
سابق کرکٹرز معین خان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے کی بجائے کرکٹ پر تنقید کریں :وسیم اکرم
سرفراز احمد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر آج کے میچ میں سرفراز احمد کو شامل کرتے تو ٹیم کو ایک باﺅلر کی کمی کا سامنا ہو سکتا تھا لیکن اب آئندہ کے میچز میں سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیاجا سکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سرفراز احمد کو صرف اوپننگ پوزیشن پر ہی کھلایا جا سکتا ہے جبکہ آسٹریلیا کی وکٹیں ایشیاءکی وکٹوں سے مختلف ہیں اس لیے یہ ایک مشکل فیصلہ ہے۔