شہر میں موسلا دھار بارش ، 150 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے ، پروازوں کا شیڈول متاثر

شہر میں موسلا دھار بارش ، 150 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے ، پروازوں کا شیڈول متاثر
شہر میں موسلا دھار بارش ، 150 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے ، پروازوں کا شیڈول متاثر

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں جاری شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہونے کے بعد بجلی کا نظام بھی معطل ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں موسلا دھار بارش کے باعث شہر بھر کے 150 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔بجلی کی معطلی کے بعد شہر بھر کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں جبکہ دوسری جانب لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش رکتے ہی بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث متعدد فیڈرز میں خرابی پیدا ہو گئی ہے جبکہ بارش رکتے ہی خرابی دور کر دی جائے گی۔دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ پو آنے والی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے جبکہ اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز کو بھی ڈی روٹ کر دیا گیا ہے۔اور خراب موسم کے باعث متعدد پروازوں کو منسوخ بھی کر دیا گیا ہے۔

پیدائش کے اگلے ہی دن اغواء ہو جانے والی بچی کو 17 سال بعد بچھڑے ہوئے والدین مل گئے،یہ کیسے ممکن ہو ا ؟انتہائی دلچسپ کہانی پڑھیے

مزید :

لاہور -اہم خبریں -