دوران پرواز گہری نیند میں سوئی بیگم کے ساتھ شوہر کی ایسی حرکت کہ مسافروں کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا، دیکھ کر آپ بھی مسکرانے پر مجبور ہو جائیں گے

دوران پرواز گہری نیند میں سوئی بیگم کے ساتھ شوہر کی ایسی حرکت کہ مسافروں کے ...
دوران پرواز گہری نیند میں سوئی بیگم کے ساتھ شوہر کی ایسی حرکت کہ مسافروں کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا، دیکھ کر آپ بھی مسکرانے پر مجبور ہو جائیں گے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی جہاز کا طویل ترین سفر بہت اکتا دینے والا ہوتا ہے۔ عموماً مسافر اس اکتاہٹ کو کم کرنے کے لیے موسیقی وغیرہ کا سہارا لیتے ہیں لیکن برطانیہ کے ایک شخص نے بوریت بھگانے کا ایک انتہائی مضحکہ خیز اور بھونڈا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ برطانوی اخبار ”دی مرر“ کی رپورٹ کے مطابق جیمز والش نامی یہ شخص اپنی بیوی کے ہمراہ چھٹیاں منانے لندن سے ویت نام جا رہا تھا۔ اس کی بیوی دوران پرواز گہری نیند سو گئی لیکن جیمز کو نیند نہیں آ رہی تھی اور وہ بیزار ہو رہا تھا۔

اس نے اپنی بوریت دور کرنے کے لیے کیمرہ نکالا اور اپنی بیوی کے گہری نیند سونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے بچوں کی طرح چھیڑنے لگا اور ساتھ ساتھ ویڈیو بنانے لگا۔ جیمز کبھی اس کے ہونٹوں کو اوپرنیچے کرتا اور کبھی اس کی ناک میں انگلی ڈال دیتا۔ جیمز کی اس حرکت سے دیگر کئی مسافر بھی محظوظ ہوئے لیکن بعض نے اس کی بیوی کے لیے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ جیمز نے بعد ازاں یہ ویڈیو فیس بک پر شیئر کر دی جہاں اسے بہت زیادہ لوگ دیکھ رہے ہیں اور طرح طرح کے کمنٹس دے رہے ہیں۔ ایک فیس بک صارف نے لکھا کہ ”اس شخص کی بیوی کو ایک آنکھ کھلی رکھ کر سونا چاہیے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس