اگر آپ اپنا موبائل فون تبدیل کر کے بہتر موبائل خریدنا چاہتے ہیں تو کچھ بھی کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ اپنا موبائل فون تبدیل کر کے بہتر موبائل خریدنا چاہتے ہیں تو کچھ بھی ...
اگر آپ اپنا موبائل فون تبدیل کر کے بہتر موبائل خریدنا چاہتے ہیں تو کچھ بھی کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بارسیلونا(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ اپنا موبائل فون تبدیل کرنا چاہتے ہیں توہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آئندہ مہینوں میں کون سی کمپنی کون کون سے نئے ماڈل متعارف کروا رہی ہے تاکہ آپ اپنی پسند کا موبائل فون خرید سکیں۔ گزشتہ دنوں سپین کے شہر بارسیلونا میں موبائل فونز کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں سام سنگ، سونی اور ایل جی سمیت دیگر سمارٹ فون ساز کمپنیوں نے شرکت کی اور نہ صرف اپنے موجود ماڈلز نمائش کے لیے پیش کیے بلکہ مستقبل قریب میں آنے والے ماڈلز سے بھی صارفین کو آگاہ کیا۔ سام سنگ کے گزشتہ سال آنے والے ماڈلز ایس 6اور ایس 6پلس بہت زیادہ پسند کیے گئے۔ رواں برس کمپنی ایس 7اور ایس 7ایج متعارف کروانے جا رہی ہے جو ان گزشتہ ماڈلز سے بدرجہ بہتر ہیں۔ ایس 7میں سپیڈ بوسٹ، بڑی بیٹری اور ریئر(Rear) کیمرے کا نیا ورژن شامل کیا گیا ہے۔ یہ واٹر پروف بھی ہو گا اور اس کی سٹوریج(میموری) کو آپ اپنی خواہش کے مطابق بڑھا سکیں گے۔ ایس 7کی قیمت 569پاﺅنڈ(تقریباً ساڑھے 82ہزار روپے) اور ایس 7ایج کی قیمت 639پاﺅنڈ(تقریباً 92ہزار 700روپے) مقرر کی گئی ہے۔

ایل جی اپنا نیا ماڈل جی 5متعارف کروانے جا رہی ہے۔ یہ سمارٹ فون تمام تر میٹل سے بنا ہوا ہے جس میں وسیع اینگل لینز کا حامل رئیر کیمرہ اور پہلے ماڈلز سے زیادہ طاقتور بیٹری نصب کی گئی ہے۔ اس کا پروسیسر سنیپ ڈریگن820 ہے اور اس کی سکرین 5.3انچ کی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ماڈل آئندہ ماہ مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔ اس کی قیمت تاحال نہیں بتائی گئی۔

رواں سال سونی کمپنی دو نئے ماڈل ”ایکسپیریا ایکس اور ایکس اے متعارف کروانے جا رہی ہے۔ ایکسپیریا ایکس(Xperia X) میں کوال کوم سنیپ ڈریگن(Qualcomm Snapdragon)650پروسیسر، 23میگاپکسل کیمرا، 5انچ ایچ ڈی سکرین اور فنگر پرنٹ سنسر نصب کیے گئے ہیں۔ ایکس اے میں اوکٹا کور پروسیسر(Octa-core) اور 13میگاپکسل کیمرا نصب کیا گیا ہے۔

سونی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان دونوں ماڈلز کا بیٹری ٹائم 2دن ہو گا۔ ان ماڈلز کی حتمی قیمت اور متعارف کروائے جانے کا وقت نہیں بتایا گیا تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ رواں سال کے وسط کے بعد یہ فون مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

آئی فون ساز کمپنی ایپل نے اگرچہ اس نمائش میں شرکت نہیں کی لیکن وہ بھی آئندہ چند ہفتوں میں آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کروانے جا رہی ہے۔ یہ سائز میں چھوٹا اور سستا آئی فون ہو گا۔ یہ دراصل ایک نئی سیریز کا پہلا آئی فون ہے۔ اس سیریز کا نام 5ایس ای بتایا جا رہا ہے۔ اس آئی فون کی سکرین 4انچ ہو گی اور اس میں تیزرفتار پروسیسر اور 3ڈی ٹچ سکرین نصب کی گئی ہے۔ ساتھ ہی رواں برس ایپل آئی فون 7بھی متعارف کروانے جا رہی ہے جو سال کے آخر تک مارکیٹ میں آئے گا۔ دونوں آئی فونز کی قیمت کے متعلق نہیں بتایا گیا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی