لاہورمیں تھانے میں 2 افراد کی چھترول پرایس ایچ او اورانچارج انویسٹی گیشن سمیت 6 اہلکار معطل

لاہورمیں تھانے میں 2 افراد کی چھترول پرایس ایچ او اورانچارج انویسٹی گیشن ...
لاہورمیں تھانے میں 2 افراد کی چھترول پرایس ایچ او اورانچارج انویسٹی گیشن سمیت 6 اہلکار معطل

  

 لاہور(ویب ڈیسک) شفیق آباد میں تھانے کے اندر 2 افراد کی چھترول کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

نجی چینل ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکے علاقے شفیق آباد میں تھانے کے اندر 2 افراد کی چھترول کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کے اعلی افسران نے ایکشن لیتے ہوئے علاقہ ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق جن 2 افراد کی تھانہ میں چھترول کی گئی ان پر خاتون کو چھیڑنے کا الزام تھا۔

مزید : لاہور