بھارتی سپریم کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات کا حکم دیدیا

بھارتی سپریم کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات کا حکم ...
بھارتی سپریم کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات کا حکم دیدیا

  

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں سپریم کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی پر پابندی لگانے کیلئے حکومت کو تمام ممکنہ اقدامات کا حکم دیدیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی عدالت عظمٰی نے بچوں میں فحش ویب سائٹوں کی بڑھتی ہوئی لت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تقریر و اظہار رائے کی آزادی کے نام پر بچوں کے مستقبل کو تبا ہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے حکومت کو اس پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی شکل میں موجود چائلڈ پورنوگرافی کی لعنت کو ختم کرنے کے تمام ممکنہ طریقوں سے عدالت کو آگاہ کرے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ بھارتی آئین کی دفعہ 19 (1) اے میں اظہار رائے کی جو آزادی دی گئی ہے وہ”مطلق“ نہیں ہے اور منطقی بنیادوں پر اس پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی