پنجاب پولیس نے دریائے سندھ کے اطراف کچے کے علاقے میں سکیورٹی کیلئے نئی ریورائن فورس بنا دی

پنجاب پولیس نے دریائے سندھ کے اطراف کچے کے علاقے میں سکیورٹی کیلئے نئی ...
پنجاب پولیس نے دریائے سندھ کے اطراف کچے کے علاقے میں سکیورٹی کیلئے نئی ریورائن فورس بنا دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور( این این آئی) پنجاب پولیس نے دریائے سندھ کے اطراف کچے کے علاقے میں سکیورٹی کیلئے نئی ریورائن فورس بنا دی، پولیس ٹریننگ سکول سے تربیت مکمل کرنے والے دستے کو پاک فوج سے بھی دو ماہ کی تربیت دلائی جائے گی۔ سنگین جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائی اور ان کی سرکوبی کے لئے فورس کو جدید اسلحہ سے لیس کیا گیا ہے۔ فورس کے پہلے دستے میں شامل اہلکاروں کو پولیس ٹریننگ سکول روات میں جدید تربیت دی گئی ہے۔

مزید : لاہور