سری لنکا: ایک طالبعلم کو ایڈز ہونے کی افواہ پر تمام بچے سکول چھوڑ گئے
کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا کے ایک سکول میں ایک ننھے طالب علم کے بارے میں یہ افواہ پھیلنے کی وجہ سے کہ اسے ایڈز ہے اس کے علاوہ باقی تمام بچے سکول چھوڑ گئے۔ سکول کی استانی نے بتایا کہ دراصل اس بچے کے بارے میں کسی نے یہ افواہ پھیلا دی تھی کہ اسے ایڈز ہے۔ استانی کے مطابق اب سوائے اس ایک بچے کے باقی تمام 186 بچوں کو ان کے والدین نے سکول سے نکال لیا ہے۔ بچے کی ماں نے بتایا کہ یہ جھوٹی خبر بچے کے والد کے انتقال کے بعد پھیلی اور غلطی سے لوگوں نے اسے بھی ایڈز سے متاثرہ قرار دے دیا تھا۔ بچے کی ماں نے بتایا کہ 10 مختلف سکولوں کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بعد بالآخر وہ اسے ایک سکول میں داخل کرانے میں کامیاب ہو گئیں۔