دنیا کی بہترین نوکری، جس میں بستر میں لیٹ کر ’نشہ‘ کرنے کے لئے آپ کو 18لاکھ روپے ملیں گے

دنیا کی بہترین نوکری، جس میں بستر میں لیٹ کر ’نشہ‘ کرنے کے لئے آپ کو 18لاکھ ...
دنیا کی بہترین نوکری، جس میں بستر میں لیٹ کر ’نشہ‘ کرنے کے لئے آپ کو 18لاکھ روپے ملیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) بیٹھے بٹھائے رقم کمانے کے خواب کون نہیں دیکھتا، لیکن امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے ایک ایسی پیشکش کر دی ہے کہ جس کا تصور کسی آرام پرست ترین شخص نے بھی نہیں کیا ہو گا۔ 

نیوز سائٹ ’ہیلتھ کیور سنٹر‘کے مطابق ناسا نے خلائی تجربات سے متعلق ایک خصوصی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے دوران انسانی جسم پر مسلسل آرام کے نتائج کے اثرات کا معائنہ کیا جائے گا۔ ناسا کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے شرکاء کو 70دن بستر میں گزارنے ہوں گے، اور اس کے بدلے انہیں 18ہزار ڈالر (تقریباً 18لاکھ پاکستانی روپے) ادا کئے جائیں گے۔صرف بستر میں لیٹنے اور آرام و نشہ بازی کرنے کے بدلے ماہانہ 9لاکھ کی پیشکش نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
ناسا کا کہنا ہے کہ خلاء میں طویل قیام کرنے والے خلانووردوں کے جسم کو زمین کے ماحول کی نسبت انتہائی مختلف حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن میں سب سے اہم بات بے وزنی کی کیفیت ہے۔ اسی کیفیت کے جسم پر اثرات جاننے کیلئے ناسا نے 70دن کیلئے بستر میں آرام کرنے کی صلاحیت رکھنے والے رضاکاروں کی تلاش شروع کر دی ہے، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کچھ بھی کئے بغیر اور مسلسل بستر میں لیٹے رہنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
تجربے کے شرکاء کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایک گروپ کو بستر پر ہی ورزش کی سہولت بھی میسر ہو گی جبکہ دوسرے کو 70دنوں کے لئے ورزش کی بھی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ محض آرام کرنا ہوگا۔یہ شرکاء صرف کچھ انتہائی اہم ٹیسٹوں کیلئے ہی بستر چھوڑ سکیں گے جبکہ باقی تمام وقت آرام کرنا ہو گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -