تجارتی پاپندیوں کے خاتمے سے پاک ایران تجارت کو فروغ حاصل ہو گا، شیخ عبدالمنان

تجارتی پاپندیوں کے خاتمے سے پاک ایران تجارت کو فروغ حاصل ہو گا، شیخ ...

لاہور ( پ ر) آل پاکستان ہارڈ وئیر مرچنٹ ایسو سی ایشن کے وائس چیئرمین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی پاپندیوں کے خاتمے سے پاک ایران تجارت کو فروغ حاصل ہو گا جبکہ پاکستان کی جانب سے اگر بھرپور کوششیں کی جائیں تو پاکستان کی ایران کو برآمدات کا حجم5ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ دونوں ہمسائیہ ممالک کی حکومتوں کو ایک دوسرے کی بڑی مارکیٹوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے ملکر اقدامات کرنے چاہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی حکومتوں کو فوری طور پر تجارتی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے جلد از جلد بینکنگ چینل کھولنے ، آمدورفت کے ذرائع بہتر بنانے کے ساتھ ویزہ سمیت دیگر رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جبکہ کوسٹل ریفائنری کے منصوبہ اور سرحدی علاقوں کے لئے سستے ایرانی سیمنٹ اور ٹائلز کی درآمد بھی ممکن ہے ایران سے تجارت بڑھنے سے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بھی فائدہ ہو گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو مزید بڑھانے کیلئے کسٹم قوانین کو بھی آسان بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔

مزید : کامرس