40ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوگی

40ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوگی

فیصل آباد (آن لائن)قومی بچتوں کے فروغ کیلئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستا ن کے زیر اہتمام 40ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج یکم مارچ بروزمنگل کو ہو گی۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ یہ رواں سال کی آٹھویں اور مجموعی طور پر 65ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7کروڑ50لاکھ روپے کا ایک ، دوسرا انعام 2کروڑ 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 5لاکھ روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔

مزید : کامرس