آفریدی کی ریٹائمنٹ کا حتمی فیصلہ کرکٹ بورڈ کریگا ،عامر ایک مثالی باؤلر ہیں :چیئر مین پی سی بی

آفریدی کی ریٹائمنٹ کا حتمی فیصلہ کرکٹ بورڈ کریگا ،عامر ایک مثالی باؤلر ہیں ...

لاہور (آن لائن) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ شاہد خان آفریدی کو ریٹائرمنٹ کی شرط پر کپتان بنایا تھا ، محمد عامر نے بھارت کیخلاف بہترین پرفارمنس سے اپنی سلیکشن درست ثابت کی ، ورلڈ ٹی 20میں سکیورٹی کی ذمہ داری بھارت کی ہے کھیلنے کیلئے جائینگے ، دعا ہے ایشیا کپ کے بقیہ میچز کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارت سے کچھ سیکھا ہو ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو ریٹائرمنٹ سے متعلق بات مجھ سے کرنی چاہیے تھی میڈیا میں نہیں اس کا فیصلہ ہم کرینگے کہ آفریدی کو بطور کپتان کھیلنا چاہیے یا کھلاڑی انہیں یہ بات میڈیا کی بجائے مجھ سے کرنی چاہیے تھی میں ان پر دباؤ نہیں ڈالوں گا ہر کھلاڑی کو حق ہوتا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لے یا نہ لے مگر حتمی فیصلہ ہمارا ہوگا ۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 کھیلنے بھارت ضرور جائینگے ۔حکومت ہمیں اجازت دے چکی ہے ۔ہماری سکیورٹی کی ذمہ داری بھارت اور آئی سی سی کی ہے ۔فول پروف سکیورٹی کیلئے بھارت اور آئی سی سی کو کہہ دیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی