کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور کوچنگ کے لئے مناسب اقدامات کرنا پڑینگے :اصلاح الدین

کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور کوچنگ کے لئے مناسب اقدامات کرنا پڑینگے :اصلاح الدین

کراچی (آن لائن) ساؤتھ ایشین گیمز میں حصہ لینے والے پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین ان کھیلوں میں قومی دستے کی کار کردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ رواں ہفتے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو پیش کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے ملک میں کھیلوں کی ترقی اور اچھے نتائج کے حصول کے لئے اہم تجاویز بھی دی ہیں، جبکہ بھارت میں کھیلوں کے لئے دی جانے والی سہولتوں، اسٹیڈیم اور جمنازیم کے معیار، سری لنکا اور مالدیپ بنگلہ دیش کے کھیلوں کے حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات ، وہاں کھیلوں کی سہولتوں اور کھلاڑیوں کی تربیت کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں قومی دستے کی کار کردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ تاہم گولڈ میڈلز کی تعداد میں اضافہ کے لئے پاکستان اولمپک اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور کوچنگ کے لئے مناسب اقدامات کرنا پڑینگے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈل حاصل کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعام دیا جائے اور بے روزگار کھلاڑیوں کے لئے روزگار کے انتظامات کئے جائیں۔

جبکہ عارضی ملازمت کے حامل ایتھلیٹس کو مسقل کیا جائے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی