نیشنل اوپن پولو چیمپئن شب قائد اعظم گولڈ کپ کا آغاز

نیشنل اوپن پولو چیمپئن شب قائد اعظم گولڈ کپ کا آغاز

لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاکستان کے سب سے بڑے پولو ایونٹ بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ 2016ء برائے قائداعظم گولڈ کپ کا آغاز آج سے ایبک پولو گراؤنڈ میں ہو رہا ہے۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر نے کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ایونٹ کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر بینک الفلاح کے ہیڈ آف پریمیئربینکنگ سید محسن علی شاہ، سید عثمان قیصر سینئر مینجر برانڈ ایکٹی ویشن،فاریہ شاہدپریمیئرپرپروزیشن میجر ،مہوش جاوید اسسٹنٹ برانڈ ایکٹی ویشن،لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران عمر سعید نیازی، آغا نجیب، علی ملک، جواد ملک اور سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب سمیت ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان علی حیدر کا کہنا تھا 1963ء سے اس ایونٹ کا آغاز الفندی کپ کے نام سے ہوا تھا بعد میں حکومت پاکستان نے 1977ء میں اس کا نام بابائے قوم قائداعظم کے نام سے منسوب کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں پولو کا سب سے بڑا ایونٹ کہلاتا ہے جو دو ہفتوں پر محیط ہوتا ہے۔ اس میں ہر میچ پانچ چکر پر محیط ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شریک ہیں جن میں آرمی ری ماؤنٹس، ڈائمنڈ پینٹس، لرننگ الائنس، صبیحہ انیس ، ماسٹر پینٹس اور ماسٹر پینٹس /حبیب میٹرو کی ٹیمیں شامل ہیں۔ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف لیگ میچز کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ میں کل 17 میچز کھیلے جائیں گے جن میں 15 لیگ میچز ہوں گے۔ ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔ تیسرے چوتھے نمبر والی سب سڈری فائنل کھیلے گی۔ عرفان علی حیدر نے بینک الفلاح کے صدر اور انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پولو کے اس بڑے ایونٹ کو سپانسر کیا۔ بینک الفلاح کے ہیڈ آف پریمیئربینکنگ سید محسن علی شاہ کا کہنا تھا کہ بینک الفلاح گزشتہ آٹھ سال سے پولو کو سپورٹ کر رہا ہے اور مستقبل میں بھی پولو کو سپورٹ کرے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ یوتھ کیلئے رائزنگ ٹیلنٹ پلیٹ فارم بنایا ہے جس سے ابھرتے ہوئے کھلاڑی کو بینک الفلاح سپورٹ کرتا ہے۔سید عثمان قیصر مینجر برانڈ ایکٹی ویشن نے کہا اس دفعہ بھی پچھلے سالوں کی طرح بینک الفلاح رائزنگ ٹیلنٹ ایوارڈ تین لاکھ روپے کی مالیت کا کیش ایوارڈ بہترین ابھرتے ہوئے کھلاڑی کو دیا جائے گا۔ جس کا فیصلہ لاہور پولو کلب کی مینجمنٹ اور جیوری کرے گی۔ بینک الفلاح نے اس ایوارڈ کو 2014ء میں شروع کیا تھا اور اسے مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔واضح رہے کہیہ پاکستان میں پولو کا سب سے بڑا ایونٹ کہلاتا ہے جو دو ہفتوں پر محیط ہوتا ہے۔ اس میں ہر میچ پانچ چکر پر محیط ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شریک ہیں جن میں آرمی ری ماؤنٹس، ڈائمنڈ پینٹس، لرننگ الائنس، صبیحہ انیس ، ماسٹر پینٹس اور ماسٹر پینٹس /حبیب میٹرو کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی