میلبورن کرکٹ کلب نے بورتھوک کی جگہ سامت پٹیل کو سکواڈ میں شامل کر لیا

میلبورن کرکٹ کلب نے بورتھوک کی جگہ سامت پٹیل کو سکواڈ میں شامل کر لیا
 میلبورن کرکٹ کلب نے بورتھوک کی جگہ سامت پٹیل کو سکواڈ میں شامل کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (آن لائن) میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے آئندہ ماہ یارکشائر کے خلاف شیڈول میچ کیلئے انگلش آل راؤنڈر سامت پٹیل کو سکاٹ بورتھوک کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کر لیا۔ بورتھوک نیوزی لینڈ میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں اسلئے وہ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہو سکتے۔ پٹیل میلبورن سکواڈ میں ہم وطن کرکٹرز کپتان این بیل، گراہم اونینز، جیمز ٹریڈویل اور رکی کلارک کو جوائن کریں گے۔ میلبورن اور یارکشائر کے درمیان میچ 20 سے 23 مارچ تک شیخ زیاد سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا اور یارکشائر کی درخواست پر میچ فلڈلائٹس کی بجائے دن کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی