بھارتی اوپنر روہیت کو محمد عامر کی گیند لے بیٹھی،ایونٹ سے باہر

بھارتی اوپنر روہیت کو محمد عامر کی گیند لے بیٹھی،ایونٹ سے باہر
 بھارتی اوپنر روہیت کو محمد عامر کی گیند لے بیٹھی،ایونٹ سے باہر

  

ڈھاکا(دنیا نیوز) روایتی حریف پاکستان کے خلاف بھارتی بیٹنگ کے دوران محمد عامر کی گیند اوپنر روہت شرما کے پاؤں پر لگی۔ گیند اتنے زور سے لگی کہ بھارتی بلے باز کے ایشیا کپ سے ہی آؤٹ ہو جانے کی خبریں آنے لگی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ میں کہاہے کہ روہت شرما کے پاؤں پر گیند لگی جس سے وہ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پاؤں کا ایکسرے ہوا جس کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ اطلاعات یہی ہیں کہ بھارت اوپنر ایشیا کپ کے اگلے میچوں کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ بھارت کا اہم میچ دفاعی چیمپئن سری لنکا کے خلاف یکم مارچ کو شیڈول ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی