چین میں 2015ء میں روزگار کے 13.12ملین نئے مواقع پیدا کئے گئے

چین میں 2015ء میں روزگار کے 13.12ملین نئے مواقع پیدا کئے گئے

بیجنگ (آئی این پی /شنہوا) ایک سینئر حکومتی اہلکار نے پیر کوبتایا ہے کہ 2015میں چین میں شہری مکینوں کے لئے روز گار کے 13.12ملین سے زائد نئے مواقع پیدا کئے گئے ۔وزیر انسانی وسائل و سماجی تحفظ ین ویائی من نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے 2013ء سے شہری مکینوں کے لئے سالانہ 13ملین سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے ہیں تا ہم 2015ء کی تعداد اس سے قبل کے سال سے 0.8فیصد کم ہے ۔

مزید : کامرس