بھارتی حکومت کا کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کیلئے پانچ سالہ منصوبے کا اعلان

بھارتی حکومت کا کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کیلئے پانچ سالہ منصوبے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(اے پی پی) بھارت کی حکومت نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کیلئے پانچ سالہ منصوبے کا اعلان کردیا۔ پیر کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے گزشتہ روزبتایا کہ ملک کے وسیع تر زرعی شعبے کی بہتری کیلئے ایک پانچ سالہ منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جس پر 359 ارب بھارتی روپے(5.2 ارب ڈالر)خرچ کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں 12 کروڑ (120 ملین) سے زیادہ کسان ہیں جو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں ، ہم ان کے مشکور ہیں کہ ان کی وجہ سے ہماری خوراک کا مسئلہ حل ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی کامیابی پر کسانوں کی آمدنی 2022 تک دوگنا ہوجانے کا امکان ہے۔

مزید :

کامرس -