چینی کمپنی بن قاسم بندرگاہ کے قریب 350میگاواٹ کا حامل بجلی گھر تعمیر کریگی

چینی کمپنی بن قاسم بندرگاہ کے قریب 350میگاواٹ کا حامل بجلی گھر تعمیر کریگی

 ہربن(آئی این پی /شنہوا)چین کی سرکاری ملکیت ہربن الیکٹرک کارپوریشن نے کہا کہ اس نے کوئلے سے چلنے والے بجلی پلانٹ کی تعمیر کے لئے پاکستان صدیق سنز انرجی سے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ، ہربن الیکٹرک نے ایک بیان میں کہا کہ نیا بجلی گھر جس کی پیداواری گنجائش 350میگاواٹ ہو گی ، کراچی میں بن قاسم بندر گاہ کے قریب تعمیر کیا جائے گا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تعمیر کا کام جولائی میں شروع ہو گا 31ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا ، ہربن الیکٹر ک نے پاکستان کے بجلی گھروں کا تقریباً تیس فیصد تعمیر کیا ہے یہ چین کی پاور یونٹس کی سب سے بڑی ایکسپورٹر ہے ۔

مزید : کامرس