پاکستان سٹیل ملز کو گیس کی سپلائی فوری طور پر بحال کی جائے: راجہ عدیل اشفاق

پاکستان سٹیل ملز کو گیس کی سپلائی فوری طور پر بحال کی جائے: راجہ عدیل اشفاق

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کی مجلس عاملہ کے رکن راجہ عدیل اشفاق نے حکومت پر زور دیا کہ ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کو گیس کی سپلائی فوری طور پر بحال کرے، گیس نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان سٹیل ملز آٹھ ماہ سے زائد عرصہ سے بند پڑی ہے جو لمحہ فکریہ اور ایک بھاری قومی نقصان ہے۔ ایک بیان میں راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز صرف ایک ادارہ ہی نہیں بلکہ دفاعی حوالے سے بھی بہت اہم ہے لہذا اس کا بند رہنا ملک کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ آٹھ ماہ سے پاکستان سٹیل ملز کو گیس کی بندش ناقابل فہم ہے ،۔

اگر سندھ کے سی این جی سیکٹر کو گیس مل سکتی ہے تو پاکستان سٹیل ملز جیسے اہم ترین قومی ادارے کو گیس سپلائی میں کونسی چیز رکاوٹ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کو متبادل ذریعے سے بھی بجلی مہیا کی جاسکتی ہے لیکن یوں محسوس ہوتا ہے کہ کچھ عناصر باقاعدہ سازش کے تحت اس اہم قومی اثاثے کو برباد کرنے کے درپے ہیں۔ راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ حکومت اس اہم ادارے کو برباد کرنے کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائے تاکہ اسے پوری طرح فعال کیا جاسکے۔

مزید : کامرس