تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

 سنگاپور(اے پی پی) ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں تیزی رہی جس کی وجہ امریکا کی بہتر اقتصادی ڈیٹا رپورٹ ہے۔پیر کو وقفے تک امریکہ کے اہم ترین سودے، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی اپریل کیلئے فروخت دو سینٹ بڑھ کر 32.80 ڈالر فی بیرل رہی جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اسی عرصے کیلئے تجارت 35 سینٹ بڑھنے کے بعد 35.45 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی حالیہ بہتر اقتصادی ڈیٹا رپورٹ کے باعث خام تیل کے نرخوں میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید : کامرس