پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کو668ملین روپے کی وصولی

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کو668ملین روپے کی وصولی

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے 24 فروری 2016ء تک غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 668ملین روپے کی وصولی کی ہے۔ اس کا اظہار کارپوریٹ مینجمنٹ ٹیم کے 43ویں اجلاس میں کیا گیا۔ جس کی صدارت صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بینک نے سال 2015-16ء کیلئے 12500 ملین روپے کے قرضہ جات کے اجراء کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ سال 2014-15ء میں بینک نے 11500 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ اجلاس میں قرضہ جات کے اجراء، وصولی اور دیگر سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو ہیڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈویژن، ہیڈ آپریشن، چیف فنانشل آفیسر، ہیڈ آڈٹ اور ہیڈ سیم نے اپنے ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس میں پیش کیا۔ صدر /چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک نے اپنی 151 برانچوں میں آن لائن بینکنگ شروع کردی ہے۔ 10 برانچوں میں تجرباتی بنیاد پر اے ٹی ایم مشینوں نے کام شروع کردیا ہے اور بینک کا ڈیٹا سنٹر مارچ 2016ء میں مکمل ہو جائے گا۔ اس کے بعد کمپیوٹرائزیشن کا کام مکمل ہو جائے گا۔

اجلاس میں بینک کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

مزید : کامرس