امپائرز کی جانب سے ایئرفون کے استعمال پر دھونی کی شدید تنقید

امپائرز کی جانب سے ایئرفون کے استعمال پر دھونی کی شدید تنقید
 امپائرز کی جانب سے ایئرفون کے استعمال پر دھونی کی شدید تنقید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میچ میں فتح کے باوجود بھارتی کپتان نے میچ آفیشلز پر اعتراضات کے تیر برسا دیئے۔ دھونی پاکستانی بیٹسمین خرم منظور کے خلاف کاٹ بی ہائنڈ کی اپیل مسترد ہونے کا غصہ نہیں بھولے، انھوں نے خاص طور پر امپائرز کی جانب سے ایئرفون کے استعمال پر شدید تنقید کی۔ان کا کہنا تھا کہ امپائرز ان دنوں واکی ٹاکی تو استعمال کرتے ہی ہیں مگر ساتھ میں اب ایئرفون بھی لگارہے ہیں، جس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ صرف ایک کان کے ساتھ کام کررہے ہوتے جوکہ انتہائی مشکل ہے، انھیں اپنے اردگرد جو کچھ ہورہا ہے وہ اچھی طرح سنائی ہی نہیں دیتا ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی