ویمنز سنگلز ٹرافی ،پر سلون اسٹیفنز نے حریف ڈومنیکا سبولکووا کو شکست دیدی

ویمنز سنگلز ٹرافی ،پر سلون اسٹیفنز نے حریف ڈومنیکا سبولکووا کو شکست دیدی
 ویمنز سنگلز ٹرافی ،پر سلون اسٹیفنز نے حریف ڈومنیکا سبولکووا کو شکست دیدی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

میکسیکو(مانیٹرنگ ڈیسک)ویمنز سنگلز ٹرافی پر سلون اسٹیفنز نے قبضہ جمالیا، انھوں نے فیصلہ کن معرکے میں سلواکین حریف ڈومنیکا سبولکووا کو6۔4،4۔6 اور 7۔6 (7/5) سے مات دی، فائنل فور مرحلے میں سبولکووا نے امریکی حریف کرسٹینا میک ہیل کو باا?سانی 6۔3 اور6۔3 سے زیر کیا جبکہ سیاہ فام امریکی پلیئر اسٹیفنز نے یانیا وکمائرکا قصہ 6۔2 اور6۔0 سے تمام کیا تھا۔اے ٹی پی برازیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں تھرڈ سیڈ پبلو کیواس نے سربیا کے ڈوسان لیجووک کو اسٹریٹ سیٹ میں 6۔3 اور6۔4 سے شکست دے دی۔

فائنل تک رسائی کے دوسرے معرکے میں اسپینش پلیئر پبلو کارینو بسٹا نے ہموطن ایناگو کاروینٹس ہیوگن کو 6۔1،6۔1 سے زیر کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی