ڈیل اسٹین فٹ ہوکر آسٹریلیاکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے تیار

ڈیل اسٹین فٹ ہوکر آسٹریلیاکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے تیار
 ڈیل اسٹین فٹ ہوکر آسٹریلیاکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ (آن لائن) جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین فٹ ہوکر آسٹریلیاکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز ویسٹرن پروینس کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے مسابقتی کرکٹ میں کامیاب واپسی کی۔ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ وہ فٹ ہیں اور آسٹریلیا کے خلا ف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ ٹیم کی نمائندگی کرنے کو تیار ہیں۔فاسٹ باؤلر کندھے کی تکلیف کے باعث گزشتہ دو ماہ سے عالمی کرکٹ سے باہر تھے۔
اسٹین کا کہنا تھا کہ’میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے کے لیے ٹھیک ہوں، انجری کے حوالے سے تمام چہ مگوئیاں ایک طرف لی جاسکتی ہیں اور میں پچھلے تین ہفتوں سے ٹھیک ہوں، اسی لیے آج میں کھیل رہا ہوں اگر میں زخمی ہوتا تو آج یہاں نہیں کھیل رہا ہوتا اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے کو تیار ہوں جہاں سب کچھ ٹھیک ہوگا۔