بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر بہت دکھ ہوا،تلکا رتنے

بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر بہت دکھ ہوا،تلکا رتنے
بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر بہت دکھ ہوا،تلکا رتنے

  

ڈھاکہ (آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور اوپننگ بلے باز تلکا رتنے دلشان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ایشیاء کپ کے دوسرے میچ میں شکست سے پوری قوم کی طرح ہمیں بھی بہت دکھ ہوا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم نے ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کی ٹیم کو شکست دی تھی تاہم دوسرے میچ میں اس کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تلکا رتنے دلشان نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے، انکی کوشش ہوگی کہ انکی ٹیم ٹورنامنٹ کے باقی میچز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم بھارت کے خلاف اپنے اگلے میچ میں شکست کو بھلا کر میدان میں اترے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی