سری لنکا کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کریں گے،روی شاستری

سری لنکا کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کریں گے،روی شاستری

ڈھاکہ (آن لائن) بھارتی ٹیم کے ڈائریکٹر روی شاستری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچ جیتنے کے باوجود سری لنکن ٹیم کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کریں گے، سری لنکا کو میچ میں شکست دیکر ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کے اعزاز کا برقرار رکھیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بار انکی ٹیم ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی اور ٹورنامنٹ میں شامل کسی بھی ٹیم کو آسان تصور نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم ٹورنامنٹ کے ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی