پاکستان میں گالف کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے،میاں عبدالوحید

پاکستان میں گالف کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے،میاں عبدالوحید

لاہور (سپورٹس رپورٹر)گالف کے کھلاڑی اور جمخانہ گالف چیمپئن شپ میں پوزیشن حاصل کرنے والے میاں عبدالوحید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گالف کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ سابق سفیر پاکستان اور ایم این اے میاں عبدالوحید کا کہنا تھا کہ جس طرح جے زمان گالف چیمپئن شپ ہوئی اسی طرح مزید سپانسرز اداروں کو سامنے آکر اسی طرح کے شاندار ایونٹس منعقد کروانے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستانی یوتھ ہر کھیلوں میں بہت ٹیلنٹ رکھتی ہے۔ کرکٹ، ہاکی ہو گالف ہو سکواش یا ٹینس ہمارے کھلاڑیوں نے پوری دنیا میں ملک کا نام ہمیشہ ہی روشن رکھا ہے۔ گالفرز میں بھی بہت ٹیلنٹ ہے۔ جمخانہ میں آکر گالف چیمپئن شپ میں حصہ لے کر بہت اچھا لگا۔ میں جمخانہ کلب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جہاں گالف کھیلنے کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی