کھلاڑی آئندہ میچوں پر فوکس کریں، انتخاب عالم
میر پور(آن لائن) قومی ٹیم کے منیجرانتخاب عالم نے کھلاڑیوں کو کہا کہ وہ بھارت کے خلاف شکست کو بھول جائیں اور ایشیا کپ کے آئند میچز پر فوکس کریں۔ میرپور میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن انہیں گراؤنڈ پر اپنی 100فی صدصلاحیتوں کا مظاہرہ اور اعتماد رکھنا چاہئے۔
ایشیا کپ میں سب سے زیادہ ان پر ذمہ داری ہے اگر وہ اچھا سکور کریں گے تو پاکستانی باؤلرز کیلئے مخالف ٹیم کو آؤٹ کرنے میں آسانی ہوگی۔