پاکستان نے گروپ ایم میں مالدیپ کو3۔1سے شکست دے دی

پاکستان نے گروپ ایم میں مالدیپ کو3۔1سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن)ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جانے والی عالمی ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی مردوں کی ٹیم نے فورتھ ڈویڑن کے گروپ ایم میں مالدیپ کو3۔1سے شکست دے دی جبکہ خواتین کی ٹیم تھرڈ دویڑن کے گروپ(کے) میں ایران کے ہاتھوں 3۔0 کی ناکامی سے دوچار ہوئی، مردوں کے مقابلے میں پاکستان کے فیصل علی کو مالدیپ کے احمد موسی کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا ان کو11۔7 ، 12۔10 ، 11۔7 ، 11۔8سے شکست ہوئی۔ عاصم قریشی نے اپنے دونوں میچوں میں فتح حاصل کی،انہوں نے محمد نسیم اور احمد موسی کو ہرایا۔ شجاعت علی نے ایس حسین کو شکست دی، خواتین کے میچ میں ایرانی کھلاڑیوں نے پاکستان کی شبنم بلال، راحیلہ کاشف اورملیحہ خورشید کو شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی کار کردگی خاصی مایوس کن دکھائی دی، دفاعی چیمپئن چین کی مردوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے اتوار کو اپنے پہلے میچ میں یونان کو 3۔0سے ہرا دیا۔ چین کے ڑو ڑن نے یونان کے قرینگھا کلینی کوس کو ہرا دیا جبکہ ان کی ٹیم کے ساتھیوں جیکی اور فارن ڑین ڈونگ نے اپنے متعلقہ مد مقابلوں سگورو الوس لونس اور گیانس پانا جیوٹس کو 3۔0اور 3۔1سے ہرا دیا۔