آسٹریلیا ، کلب کرکٹ میچ کے دورا ن نامعلوم افراد نے پچ کھود ڈالی
وکٹوریا (آن لائن)وکٹوریا میں ایک کلب میچ کے دوران میزان کلب کنگز ویلے دو روزہ میچ کے دوسرے روز کامیابی کا عزم لیے گراؤنڈ پہنچی تو اکھڑی پچ نے ان کے سارے ارمان ٹھنڈے کردیئے۔تفصیلات کے مطابق وکٹورین ٹرف کرکٹ کمپٹیشن کے دو روزہ میچ میں میزبان کلب کنگز ویلے نے سن شائن ہائیٹس کی ٹیم کو 186رنز پر ڈھیر کرکے دن کے اختتام پر 1وکٹ کھو کر 46رنز بنالیے تھے جس کے بعد اسے اپنی کامیابی کا یقین ہوچلا تھا تاہم ہفتے کو جب ٹیم میچ کے دوسرے کھیلنے کے لیے گراؤنڈ پہنچی تو انہیں پچ پر موجود کورز ہٹے ہوئے ملے جبکہ پچ کو بھی دونوں جانب سے کھود دیا گیا تھا۔میچ کو کہیں اور منتقل کرنے کی کوششیں ناکام گئیں اور اسے ڈرا قرار دیکر کنگز ویلے کرکٹ کلب کو کم سے کم پوائنٹس سے نواز دیا گیا جس کے باعث وہ ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی۔