مشرفی مرتضی نے ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ریٹائر منٹ کا عندیہ دیدیا

مشرفی مرتضی نے ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ریٹائر منٹ کا عندیہ دیدیا

ڈھاکہ (آن لائن)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد ریٹائر منٹ کا عندیہ دیدیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگالی کپتان نے کہا کہ زیادہ لمبی کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے۔مجھے علم نہیں کہ کتنے عرصہ تک کرکٹ کھیل سکوں گا۔بنگلہ دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنا ہے اس لئے کہا جارہا ہے کہ میگا ایونٹ کا میچ مشرفی کے کیر کیئر کا آخری میچ ہوسکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی