قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کوہلی سے سبق حاصل کرنا چاہئے،محمد یوسف

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کوہلی سے سبق حاصل کرنا چاہئے،محمد یوسف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کیلئے 90 ٹیسٹ اور 288 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بھارت سے پاکستان کی شرمناک شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا اور اس شکست کو بیٹسمین کی ناکامی قرات دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹیکنیکل پچ پر میچ کھیلنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ انہیں آسان پچ پر سکور کرنے کی عادت ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو کوہلی سے سبق سیکھنا چاہئے ۔

جو کہ مزاج اور ٹیکنیک کے حوالے سے ایک اعلیٰ مثال کا درجہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ٹیکنیکل پچوں پر کھیلنے کی ضرورت ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی