ناقص کارکردگی پرشاہد آفریدی کی قیادت خطرے میں پڑ گئی

ناقص کارکردگی پرشاہد آفریدی کی قیادت خطرے میں پڑ گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ناقص کارکردگی پرشاہد آفریدی کی قیادت خطرے میں پڑ گئی۔پاکستان کر کٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں متبادل قیادت کے لئے سرفرازاحمداور شعیب ملک کے ناموں پرغور شروع کردیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹونٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی سے پی سی بی شاہد آفریدی کو قیادت سے برطرف کرنے کا دباوبڑھ گیاہے۔ ایشیاکپ کے اگلے میچز میں قومی ٹیم کارکردگی میں بہتری نہ آئی تو ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے لئے آفریدی کپتان برقرار نہیں رہ سکیں گے۔شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے 36 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے۔سولہ جیتے اور انیس میں اسے شکست ہوئی۔

بھارت کے خلاف ایشیاکپ میچ میں کپتان کے غلط فیصلوں پربھی سخت تنقید کی جارہی ہے۔اہم میچ کی وکٹ کو نہ سمجھنے پر بھی سوشل میڈیا میں آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیاجارہاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی