ایگری حب منصوبہ

ایگری حب منصوبہ

مکرمی!حکومت پنجاب کی جانب سے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے "ایگری حب"منصوبے کا شروع کیا جانا خوش آئند ہے۔ ایگری حب منصوبے کے تحت سمارٹ فون اور کمپیوٹرائزیشن کے تمام منصوبوں کو مربوط کر کے فصلوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائیگا۔ جدید دور میں ٹیکنالوجی کی مدد سے زراعت کے شعبے میں جدت پسندی اور زراعت کے مسائل کا حل بلا شبہ قابلِ تحسین ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس منصوبے کا انعقاد جلد از جلد کیا جائے۔(عظمیٰ انتظار لاہور)

مزید : اداریہ