ایک کروڑ پودے لگانے کا ہدف

ایک کروڑ پودے لگانے کا ہدف

مکرمی!شجر کاری مہم کے تحت پنجاب کے وزیر جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک کروڑ پودے لگانے کے عزم کا اعادہ خوش آئند ہے۔ واضح رہے کہ موسم بہار میں شجر کاری مہم کے تحت 9لاکھ 42ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کی ایک بڑی وجہ درخت کٹاؤ مہم اور نئے درخت نہ لگانا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے۔ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے ایک کروڑ اشجار مہم نہ صرف ہریالی میں اضافہ کرے گی، بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پائے گی۔ شجر کاری مہم کے دوران کالج اور یونیورسٹی میں دو شجر کاری میلے سیمینار اور واکس کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جو خوش آئند ہے۔ (ماہ نور احمد :لاہور)

مزید : اداریہ