بپاشا باسو اپریل میں شادی کے بندھن میں بند جائیں گے

بپاشا باسو اپریل میں شادی کے بندھن میں بند جائیں گے
بپاشا باسو اپریل میں شادی کے بندھن میں بند جائیں گے

  

ممبئی (این این اائی)بھارتی اداکارہ بپاشا باسو اپریل میں شادی کے بندھن میں بند جائیں گے۔بپاشا باسو کہتی ہیں کہ وہ جلد بیاہ رچا لیں گی۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی شادی کی خبریں بھی میڈیا کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بپاشا اور کرن سنگھ نے رواں سال اپریل کے اختتام میں شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گزشتہ دنوں کرن سنگھ گروور اور ان کی بیوی جنیفر ونگیٹ کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں بھی میڈیا میں گرم تھیں تاہم ان دونوں کے درمیان باقاعدہ طور پر علیحدگی کے بعد اب کرن سنگھ بپاشا باسو کے ساتھ اپریل میں شادی کے بندھن میں بند جائیں گے۔

مزید : کلچر