کیپٹن(ر)عطاء محمدخان کا ایم پی اے کنول کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار

کیپٹن(ر)عطاء محمدخان کا ایم پی اے کنول کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل (الحمراء)کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر کیپٹن(ر)عطاء محمدخان نے ملک کی نامور اداکارہ اور ایم پی اے کنول نعمان کی عیادت کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پھول پیش کئے،جس پر کنول نعمان ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ لوگوں کی دعاوں کا نتیجہ ہے کہ خدا نے مجھے نئی زندگی عطاء کی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر(ایڈمن) آفتاب احمدانصاری ،خرم نویل ،حبیب الرحمان اورمحمد اعظم بھی موجود تھے۔

مزید : کلچر