ہالی ووڈ فلم’ ’دی جنگل بک‘‘15اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہالی ووڈ فلم’ ’دی جنگل بک‘‘15اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیو یارک (این این آئی) ہالی ووڈ کی ڈرامے اور ایڈونچر سے بھرپور نئی لائیو ایکشن تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’دی جنگل بک‘ کے نئے کلپس جاری کردیئے گئے، جان فیفریو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسے یتیم بچے کے گرد گھوم رہی ہے جس کی تربیت گھنے جنگلات میں خطرناک جانور کرتے ہیں، بریگھم ٹیلر کی پروڈکشن میں بننے والی ڈرامہ فلم کے مختلف کرداروں کے پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے اداکاروں میں بین کنگسلے ، بل مری، لیوپیٹا گانگ، نیل سیٹی، سکارلیٹ جانسن، کرسٹوفر واکن اور گیانس کارلوایسپو سیٹو شامل ہیں۔ فلم رواں سال 15 اپریل کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

 

مزید : کلچر