پروڈیوسر یار محمد صابری کااداکارحبیب کے انتقال پرگہرے دکھ کااظہار

پروڈیوسر یار محمد صابری کااداکارحبیب کے انتقال پرگہرے دکھ کااظہار

لاہور(فلم رپورٹر)جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد پروڈیوسر و پروموٹر یار محمد صابری نے اداکارحبیب کے انتقال پرگہرے دکھ کااظہارکیاہے اورفلمی صنعت کی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کیاہے ۔یار محمد صابری نے کہا ہے کہ حبیب فلم انڈسٹری کے چندفنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے ایک طویل عرصے تک سلورسکرین پرحکمرانی کی ۔وہ اپنی منفرد اداکاری کی بدولت اردواورپنجابی فلموں میں یکساں مقبول تھے۔پروفیشنل اداکارہونے کے ساتھ ساتھ حبیب کاایک اسلوب یہ بھی تھاکہ وہ اخلاقی روایات واقدارکے پاسدارتھے ۔ان کی فنی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔

مزید : کلچر