پی ٹی وی کے کارکنان بھرپور صلاحیتوں کے حامل ہیں،عطاء الحق قاسمی

پی ٹی وی کے کارکنان بھرپور صلاحیتوں کے حامل ہیں،عطاء الحق قاسمی
 پی ٹی وی کے کارکنان بھرپور صلاحیتوں کے حامل ہیں،عطاء الحق قاسمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کے چیئرمین عطاالحق قاسمی نے کہا ہے پی ٹی وی کے کارکنان بھرپور صلاحیتوں کے حامل ہیں جنہیں بروئے کار لاکرایک بار پھر اپنے سٹوڈیوزکی رونقیں بحال کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سینٹر میں چارٹر سے متعلق سی بی اے یونین کی ایک بھر پور جنرل باڈی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عطاالحق قاسمی نے کہا پاکستان ٹیلیویژن ادبی، تخلیقی اور ثقافتی پروگرامز کے حوالے سے درخشندہ روایات کا امین ہے اور انہی روایات اور تشخص کی بحالی کے لئے ہی انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھالی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے انہیں وزیر اعظم پاکستان کا بھر پور تعاون حاصل ہے ۔ا نہوں نے پی ٹی وی کے کارکنان کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ ، بیسک پے سکیل روائز ہونے اور الاونسسز میں اضافہ پر ملازمین کو مبارکبادبھی پیش کی۔پی ٹی وی لاہور سینٹر کے جنرل مینجر بشارت خان نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی وی کی ہدایات کی روشنی میں انہوں نے نئے پروگرامز کے آئیڈیاز اور پروڈکشن کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے ۔ سی بی اے یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے کہا کہ وہ پی ٹی وی کو مستحکم کرنے کی ہر کوشش میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہایونین کسی کرپٹ اورکام چور کارکن کا ساتھ نہیں دے گی ۔جہانگیر خان نے کہا کہ ریفرنڈم میں تاخیر کی وجہ سے دوسالوں سے کوئی چارٹر نہ ہو سکا اور پی ٹی وی ملازمین تنخواہوں میں اضافے سے محروم رہے ۔پی ٹی وی سینٹرل ایمپلائز یونین نے ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ کو فوقیت دی اوربالآخر ملازمین کیلئے مراعات لینے میں کامیاب ہو گئے ۔جنرل باڈی سے محمد جمیل قادری،وسیم گل، غلام شبیر کھرل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

کلچر -