ہالی وڈ‘ کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور نئی تھری ڈی کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم’زوٹوپیا‘کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

ہالی وڈ‘ کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور نئی تھری ڈی کمپیوٹر اینی میٹڈ ...

لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی وڈکی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور نئی تھری ڈی کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم’زوٹوپیا‘کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔ہدایتکاربیرن ہاؤرڈ اور رِچ مور کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی زو ٹوپیا نامی ایک ایسے جنگل کے گرد گھومتی ہے جہاں انسانوں کا داخلہ ممنوع ہوتا ہے جبکہ تمام جانورجنگل کے قواعد و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے ایک ساتھ مل کر ہنسی خوشی زندگی بسر کرتے ہیں۔کلارک اسپینسر کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی جیرڈ بش نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگ جیسن بیٹمین اور جینیفر گْڈ وِن کی ا?وازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔فلم رواں ماہ 4تاریخ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر