اولیاء ؒ کے مزاروں پر حاضری دینے سے سکون ملتا ہے،ماہ نور

اولیاء ؒ کے مزاروں پر حاضری دینے سے سکون ملتا ہے،ماہ نور
 اولیاء ؒ کے مزاروں پر حاضری دینے سے سکون ملتا ہے،ماہ نور

  

لاہور(فلم رپورٹر)فیشن انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نورنے کہا ہے کہ اولیاء ؒ کے مزاروں پر حاضری سے سکون ملتا ہے مجھے مقابلہ بازی سے نفرت ہے، میں اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں، ہمیشہ اپنے فن اورمحنت سے شہرت حاصل کی، غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام اور مقام بہت جلد ختم ہو جاتا ہے ۔ماہ نورنے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ہماری فنکارائیں مستقبل میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر وطن کا نام روشن کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ تنقید اور الزام تراشی کرتے ہیں ان لوگوں سے میری درخواست ہے کہ وہ یہ سب کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔میرے خلاف سازش کرنے والی پرفارمرزخود کو بہتر بنائیں میں ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حسد کرنے والے لوگوں کی باتوں پر کبھی توجہ نہیں دی اور اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

مزید : کلچر