فلم’’پھر ہیرا پھیری‘‘ 12 اگست کو ریلیز کی جائیگی
ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ نیہاشرما اور سنیل شیٹھی کی نئی فلم ’پھر ہیرا پھیری ‘12 اگست کو ریلیز کی جائیگی۔فلم کی ہدایات نیراج وورا نے دی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر فیروز ناڈیہ والا ہیں۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں نیہا شرما ،سنیل شیٹھی ،ایشا گپتا ،جان ابراہم ،ابھیشیک بچن اور پریش راول شامل ہیں ۔فلم کی عکس بندی دبئی اور ممبئی میں مکمل کی گئی ہے جس کی موسیقی انو ملک نے ترتیب دی ہے ۔