زراعت ٹیکس ،پرچہ رجسٹری اور لینڈر ریکارڈ کی ماہانہ رپورٹ مرتب کرنیکا فیصلہ

زراعت ٹیکس ،پرچہ رجسٹری اور لینڈر ریکارڈ کی ماہانہ رپورٹ مرتب کرنیکا فیصلہ

لاہور(اپنے نمائندے سے)پنجاب کے تمام اضلاع کے کمشنر ز،ڈی سی اوز اور اسسٹنٹ کمشنر ز کی ایگری کلچرل ٹیکس،پرچہ رجسٹری،جوڈیشلی کیسز ،موٹیشن فیس،ماہانہ دفتری انسپکشن ،پینڈنگ ریکوری اور لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے تفصیلی کاکردگی رپورٹ مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو محکمانہ کارروائی اور چارج شیٹ کا سامنا کے پڑے گا،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے زیر صدارت ایجنڈا میٹنگ میں ہدایات جاری کر دی گئیں معلومات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کیپٹن (ر)زاہد سعید کے زیر صدارت ایجنڈا میٹنگ میں کمشنرز ، ڈی سی اوز او ر تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کو دیئے جانے والے ٹارگٹ اور ان کی جانب سے مکمل کئے گئے ریونیو اہداف کا جائزہ لیا گیا، دوران میٹنگ ایگری کلچر ل ٹیکس کی ٹارگٹ ریکوری کے بارے میں معلوم ہوا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنر اس ٹارگٹ کو مکمل کرنے سے قاصر نظر آئے جس پر پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنر کو حتمی وارننگ جاری کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اگر انہوں نے اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے مطلوبہ ٹارگٹ کو پورانہ کیا تو ان کے خلاف چارج شیٹ کے ساتھ محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، اس کے علاوہ موٹیشن ،انتقالات فیس کی مد میں دیئے جانے والے ٹارگٹ اور ان کے مکمل کئے گئے اہداف پر بھی تفصیلی غور حوض کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2016 کے آخر تک ہر صورت موٹیشن اور انتقالات فیس کا ٹارگٹ کے پورا کیا جائے گا،جس کے لئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے، اس طرح پرچہ رجسٹری قانون پر عمل درآمد کے حوالے سے صوبے بھر میں ضلع لاہور کی تحصیل سٹی واحد تحصیل پائی گئی ہے جہاں سو فیصد پرچہ رجسٹری قانون پر عمل درآمد کروا یا گیا ہے جس کی تسلی بخش کارکردگی کا کریڈٹ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عاصم سلیم کو دیا گیا ہے،جبکہ موجودہ حالات میں بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انسپکشن ٹیموں کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ پرچہ رجسٹری قانون پر سو فیصد عمل درآمد کروایا جائے اور اس حوالے سے ایک نئی حکمت عملی بھی مرتب کر لی گئی ہے ،جس سے فرضی رپورٹس مرتب کرنے والے مافیا اہلکاروں اور افسران کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جوڈیشل کیسز کے حوالے سے بھی جلد از جلد کیسز کو نمٹانے اور شہریوں کی داد رسی کی ہدایت کی گئی ہے، اور تمام جوڈیشل ممبرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ زیر التواء اور زیر سماعت کیسز کو جلد از جلد نمٹائیں ،پینڈنگ ریکوری کو فوری طورپر کلیئر کرنے اور واجبات فوری حکومتی خزانے میں جمع کروانے کیلئے بھی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سروس سنٹر میں درپیش مسائل اور ان کے فوری حل کیلئے بھی انتظامی افسران کو پابند کیا گیا ہے،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کیپٹن (ر)زاہد سعید نے میٹنگ میں واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں غلطی کوتاہی اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1