ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،جواد اکرم

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،جواد اکرم

لاہور(اپنے خبر نگار سے)سیلاب سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریوں مکمل کر لی گئی ہیں موسمیاتی ریڈار نصب کیا جائے گا اپریل تک تمام دریاوں کے بندوں پشتوں کو مظبوط بنا دیا جائے گا تمام وےئر ہاؤسز میں ہرقسم کی اشیاء ضروریہ خوردو نوش کا ذخیرہ اپ ڈیٹ کر دے گیا ہے مون سون کے دوران کسی بھی قسم کے سیلاب سے نمٹنے کے لئے پیشگی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اس سلسلہ میں ڈی جی خاں میں جدید نوعیت کے موسمیاتی ریڈار کی تنصیب عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ اپریل تک تمام دریاؤں کے بندوں پشتوں کو مظبوط کر لیا جائے گا یہ بات پی ڈی ایم ا ے پنجاب کے ڈی جی جواد اکرم نے کی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ صوبہ بھر کے تمام وےئر ہاؤسز میں ہر قسم کی اشیاء ضروریہ خوردونوشکا ذخیرہ اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے فلڈ کیبنٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مون سون سے قبل ضلعی انتظامیہ کو کہہ دیا ہے کہ ندی نالوں کے بہاؤ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1