پرائس مجسٹریٹوں کے 656مقامات پر چھاپے،56افراد گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کے 656مقامات پر چھاپے،56افراد گرفتار

لاہور ( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 656مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر18دکانداروں کے چالان کیے جبکہ25,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،43افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے۔

اور مجموعی طور پر56افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے13افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1