موجودہ حکومت ملک کو لبر ل ازم کی طرفلانا چاہتی ہے،پیر اعجاز ہاشمی

موجودہ حکومت ملک کو لبر ل ازم کی طرفلانا چاہتی ہے،پیر اعجاز ہاشمی

لاہور( نمائندہ خصوصی)جمعیت علما پاکستان کے مر کزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہاہے کہ عاشق رسول غازی ممتاز حسین قادری کی پھانسی پر دل رنجیدہ اورافسردہ ہوا ہے، حکمرانوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے، جو سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کی یقین دہانیوں کے باوجود انصاف کا قتل کرنے سے باز نہیں آئے اس کا ہر صاحب ایمان کو دکھ ہوا ہے۔ حکمرانوں نے پھانسی دے کر اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی خلاف ورزری کرکے این جی اوز اور امریکہ کو خوش کیا ہے۔ ایک بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ ممتا ز قادری کے اقدام کے بارے میں علما اور مفتیان کے فتوے موجود ہیں ، جن کی تمام مکاتب فکر کی قیادت نے حمایت کی اور غازی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مختلف مقامات پر حکمرانوں نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرانے کی یقین دہانیاں بھی کروائی تھیں ،مگراس پر عملدرآمد نہ کرکے وعدہ خلافی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کو لبرل ازم کی طرف لے جاکر پاکستان کی اسلامی اساس کو تباہ کرنا چاہتی ہے، جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1